تم اگر بارش کے فوراً بعد مجھ سے ملنے آؤ روشنی کو ساتھ لے آنا
میں اپنے خواب پر جھُکتے گھنے بادلکے گہرے سائے میں جل کر چمکنا چاہتی ہوں
تازگی کو ساتھ لے آنا میں اپنے جسم کے دیوار و در پر چھائے بوجھل حَبس میں کھِل کر مہکنا چاہتی ہوں
زندگی کو ساتھ لے آنا میں اپنی آنکھ کی ہلکی نمی میں دل کی ویرانی میں اس پیکر میں ڈھلنا چاہتی ہوں
تم اگر بارش کے فوراً بعد مجھ سے ملنے آؤ عشق کی دیوانگی کو،
اپنے پن کی سرخوشی کو، بے خودی کو شاعری کو ساتھ لے آنا
0 comments:
Post a Comment